• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: قیصر عباس صابر

صفحات: 136، قیمت: 500روپے

ناشر: کتاب نگر، ایس ایس مال، نصرت روڈ، ملتان کینٹ

اس سفرنامے کا پیش لفظ یا دیباچہ ممتاز صحافی رضا علی عابدی نے لکھا ہے۔ وہ کہتے ہیں ’’ہر سفر نگار، راہ کے ہر پڑائو کو اپنی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اپنے مشاہدے کو اپنے اچھوتے انداز میں بیان کرتا ہے، اس کی نظر ایسے گوشوں کو دیکھتی ہے، جہاں دوسروں کی نگاہ نہیں جاتی۔‘‘ اس بات کو لے کر آگے چلیں، تو اندازہ ہوتا ہے کہ سفر نگار وادیٔ کیلاش میں بسنے والوں کے رسم و رواج، تہذیب اور ثقافت کے ساتھ اس علاقے کے سماجی مسائل سے بھی پردہ اُٹھاتا ہے۔ اور اُن سیاسی مسائل کا بھی ذکر کرتا ہے، جو چترال کی اس وادی میں بسنے والوں کو درپیش ہیں۔ کتاب کی طباعت و اشاعت معیاری ہے۔

تازہ ترین