• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر میں غذائیت کی کمی سے مزید 2 بچے جاں بحق

تھر پارکر میں غذائیت کی کمی اور مختلف امراض کے باعث سول اسپتال مٹھی میں مزید 2بچے انتقال کر گئے۔

محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق غذائیت کی کمی اورمختلف امراض سے تھر پارکر میں رواں سال اب تک 547 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر برائےاطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تھرپارکر میں بچوں کی اموات کی وجہ غذائی قلت کے ساتھ بچوں کی پیدائش میں وقفہ نہ ہونا بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مٹھی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں تمام تر سہولتیں اور ادویات موجود ہیں، حاملہ یا بچے کو دودھ پلانے والی خواتین کے خاندانوں کو تین ماہ راشن دیا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی بتایا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جاکر آگاہی فراہم کریں گی، دائیوں کی تربیت کیلئے حکومت نے کام شروع کر دیا ہے، تھرپارکر کے ڈاکٹروں کی وہیں پوسٹنگ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین