• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک میں مندی، انڈیکس میں 1335 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ہفتے کے پہلے روز ہی مندی کا رجحان رہا، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1335 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 160 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز ہی سے ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جو کاروبار کے اختتام تک جاری رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس کم سے کم 39 ہزار 14 اور زیادہ سے زیادہ 40 ہزار 494 پر کی سطح پر رہا۔

کاروبار کا اختتام مندی کے ساتھ ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 1335 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 160 پر بند ہوا۔

معاشی تجریہ کاروں کا کہنا ہے کہ شرح سود اور تبادلہ میں ایڈجسٹمنٹ نے سرمایہ کاروں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے، انڈیکس کا گرنا اور شرح سود سے شیئرز کی ویلیوایشن بدلنے کے سبب ہے، سرمایہ کار معاشی سمت کا تعین کررہے ہیں۔

تازہ ترین