• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، امریکا سے درآمدشدہ کاروں پر ٹیرف میں کمی پر رضامند

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے چین امریکا سے درآمدشدہ کاروں پر ٹیرف میں کمی پر رضامند ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی کاروں پر چین نے چالیس فیصد تک ڈیوٹی عائد کررکھی ہے۔

سوشل میڈیاپر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین میں امریکا سے درآمد کاروں پر تاحال 40فیصد ٹیرف عائد ہے۔ جس میں کمی پر چین رضامند ہوگیاہےگذشتہ روز چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ میں نوے دنوں کے لیے سیز فائر کا اعلان کیا گیا تھا،امریکا نے چینی درآمدات پر ٹیرف میں 25فیصد اضافے کی دھمکی واپس لے لی تھی، جب کہ چین نے امریکی مصنوعات کی بڑی حدتک خریداری کا اعلان کیا تھا۔

جی ٹوئنٹی اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ اور چینی صدر ژائی جن پنگ نے نوے روزہ تجارتی جنگ بندی کا فیصلہ کیا ۔اب امریکی صدر نے ٹوئٹ کیا ہے کہ چین امریکی کاروں پر عائد چالیس فیصد ڈیوٹی میں کمی کرے گا۔یاد رہے کہ دونوں ملکوں کی تجارتی جنگ کے باعث عالمی مارکیٹوں میں بے یقینی پائی جارہی تھی۔

تازہ ترین