• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ابو ظبی ٹیسٹ، سیریز کس کے نام، فیصلہ کن جنگ جاری

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا آخری ٹیسٹ ابو ظبی میں جاری ہے،یہاں پاکستانی ٹیم کو اولین معرکے میں کیویز سے 4 رنز کی اپ سیٹ شکست ہوئی تھی، دوسرا میچ پاکستان نے یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ سے جیتا،اتفاق سے اس مقام پر دونوں ممالک موجودہ سیریز کا فائنل ٹیسٹ بھی کھیل رہے ہیں اور دونوں کو اس مقام پر سبقت لیجانے کا چیلنج بھی درپیش ہوگا،دونوں ممالک یہاں مجموعی طور پر2 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں،2014 میں پاکستان نے 248 رنزسے کامیابی اپنے نام کی تو اسی سال سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ 4 رنز سے قرض اتارنے میں کامیاب ہوا،اب سیریز کے ساتھ ابوظبی میں حکمرانی کا فیصلہ بھی ہوجائے گا،پاکستانی ٹیم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹیسٹ اور متعدد محدودد اوورز کی کرکٹ کھیل کر اب جنوبی افریقی میدانوں کا رخ کرے گی،اس کے بعد پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن بھی شیڈول ہے،جسکی پلیئرز ڈرافٹنگ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ہوئی،سپر اسٹار آسٹریلوی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ میں آتے ہوئے ہچکچاتے ہیں،تاہم معطل کرکٹر اسٹیون اسمتھ کو اس مرتبہ مجبوری کھینچ لائی ہے،کیونکہ انہیں اگلے سال مارچ میں انٹر نیشنل کرکٹ میں بھرپور واپسی کے لئے فٹنس کے ساتھ فارم بھی بحال رکھنی ہے،دوسری بڑی انٹری جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کی ہے ، وہ بھی اس سال انٹر نیشنل کرکٹ کو خیر آباد کہہ چکے ہیں۔دونوں کرکٹرز کی شمولیت سے ایونٹ کو چار چاند لگ گئے ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں بھی 6 ہی ٹیمیں شرکت کریں گی،ملتان سلطانز کا نام ابھی طے ہونا باقی ہے ،سابقہ مالکان رخصت ہوچکے ہیں ۔اسلام آباد میں ہونے والی پروقار تقریب میں ڈرافٹنگ میں شامل کھلاڑیوں کو5 کیٹیگریز پلاٹینئم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ میں تقسیم کیا گیا تھا، اے بی ڈی ویلیئرز، اسٹیون اسمتھ اور کوری اینڈرسن کو پلاٹینئم کیٹیگری ملی،مذکورہ کرکٹرز پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔ڈرافٹنگ میں لاہور قلندرز کے نام پہلا قرعہ فال نکلا ، ایونٹ کی تاریخ کی اب تک کی ناکام ترین سائیڈ نے سب سے پہلے پلاٹینئم کیٹیگری میں جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کو حاصل کیا یہی نہیں بلکہ اس نے پلاٹینئم کیٹیگری میں محمد حفیظ اور ڈائمنڈ کیٹیگری میں کارلوس بریتھ ویٹ،کورے اینڈرسن کو بھی اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ۔ گولڈ کیٹیگری میں نیپال کے سندیپ، سلور میں سہیل اختر ، شاہین آفریدی ،حارث سہیل ، آغاسلمان اور حسن خان کو بھی منتخب کیا ۔ ایمرجنگ کیٹیگری میں محمد عمران اور عمیر مسعود لئے گئے ۔سپلیمنٹریپلیئرز میں زمبابوے کے برینڈن ٹیلر کے ساتھ اعزاز چیمہ ،حارث رؤف اور گوہر علی خوش قسمت واقع ہوئے ہیں۔پشاور زلمی نے بھی کمال کیا ،مصباح الحق کو ڈائمنڈ میں لے لیا،یہ فیصلہ غیر متوقع اورحیران کن تھا، پلاٹینئم کیٹیگری میں کیرن پولارڈ کا انتخاب ہوا، گولڈ کیٹیگری میں عمر امین اور ڈیوڈ میلان، سلور میں صہیب مقصود، وین میڈسین اور جمال انور جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں سمین گل اور نبی گل منتخب ہوئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گولڈ کیٹیگری میں فواد احمد اور سلور کیٹیگری میں محمد اصغر، دانش عزیز اور احسان علی کو منتخب کیاگلیڈی ایٹرز نے ایمرجنگ پلئیرزمیں غلام مدثر اور نسیم شاہ کا انتخاب کیا۔سپلیمنٹری لسٹ میں احمد شہزاد، اعظم خان اور جلت خان ہیں ۔کراچی کنگز نے پلاٹینئم کیٹیگری میں بابراعظم کو برقرار رکھا ، گولڈ کیٹیگری میں سکندر رضا جب کہ سلور کیٹیگری میں سے اویس ضیاء، لیگ اسپنر اسامہ میر، آل راؤنڈر افتخار احمد، سہیل خان ایرون سمر کا انتخاب کیا۔اسلام آباد یونائٹیڈ نے پلاٹینیم کیٹیگری میں این بیل کا انتخاب کیا ، گولڈ کیٹیگری میں سمت پٹیل اور سلور کیٹیگری میں کیمرون ڈیلپورٹ کو چنا۔ موسیٰ خان اور ناصر نواز ایمرجنگ پلئیرز میں آگئے۔ چھٹی ٹیم (ملتان سلطانز)نے پلاٹینئم کیٹیگری میں سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیون اسمتھ کو چن لیاگولڈ کیٹیگری میں قیس احمد اور نیکولیس پورن اور سلور کیٹیگری میں سے لوری ایونز اور نعمان علی کا انتخاب کیا گیا۔پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ لیگ کے 8 میچز پاکستان میں ہونگے اور کئی غیر ملکی کرکٹرز بھی دورہ کریں گے،آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ شاید نہ آئیں،پی سی بی حکام کو اس حوالے سے سخت محنت کی ضرورت ہوگی،جب تک یہ لیگ پوری طرح پاکستان نہیں آئے گی، اس وقت تک مالی معاملات مضبوط نہیں ہونگے اور ملتان سلطانز جیسی مثالیں سامنے آتی رہیں گی،پاکستان میں لیگ کے ہونے سے غیر ملکی کھلاڑی جتنے بھی آئیں گے وہ کافی ہونگے،چند کھلاڑیوں کے نہ آنے سے فرق معمولی اور فائدہ زیادہ ہوگا،تمام میچوں کی ٹکٹوں سے آمدنی ہوگی۔

تازہ ترین
تازہ ترین