• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس، جدید ترین گاڑیاں نمائش کے لئے پیش


امریکی شہر لاس اینجلس کے کنونشن سینٹرمیں 111ویں سالہ لاس اینجلس آٹو شو پوری آب و تاب سے جاری ہے جہاں ہزاروں بیش قیمتی گاڑیا ں دیکھنے والوں کو حیران کر رہی ہیں ۔

ہرسال کی طرح اس سال بھی LA آٹوشو میں دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیاں دس ہزار سے زائد شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کیساتھ شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے30سے زائد ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کررہی ہیں۔

یہ موٹر شواگلے کئی روز تک اپنی رعنائیاں بکھیر کر 9دسمبر کو اختتام پذیر ہوگاجس میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں ، کانسیپٹ کاریں، ڈرائیورلیس اور اسپورٹس کاروں کے بھی کئی ماڈلز موجود ہیں۔

8 لاکھ70ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلے نمائشی ہالز میں منعقد ہونے والے اس آٹو شو میں رواں برس بھی لاکھوں افراد کی شرکت کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

تازہ ترین