• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


رجنی کانتھ اور اکشے کمار کی ہائی بجٹ فلم '2.0' نے 4 دن میں دنیا بھر سے 400 کروڑ کی کمائی کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

فلم نے ریلیز کے صرف 4 دنوں میں دنیا بھر سے 400 کروڑ کا کھڑکی توڑ بزنس کرکے نیاریکارڈ قائم کردیا۔ 2.0 کو پروڈیوس کرنے والی کمپنی لائیکا پروڈکشن نے فلم کی دنیا بھر کی کمائی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 2.0 نے 400 کروڑ کماکر تاریخ رقم کردی۔


پروڈکشن ہاؤس نے ٹوئٹ میں لکھا، 'پوری دنیا سے 400 کروڑ کی کمائی تاریخی ہے، یہ بلاک بسٹر نہیں میگا بلاک بسٹر ہے ۔


واضح رہے کہ یہ فلم اب تک بھارت میں سو کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

فلم میں رجنی کانت اور اکشے کمار مرکزی کردار ادا کر کیے ہیں جبکہ فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے۔


یہ فلم 2010 میں ریلیز ہونے والی ’روبوٹ‘ کا سیکوئل ہے۔

تازہ ترین