• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کو عہدے سے ہٹادیا گیا

منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن واجد علی خان سواتی کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ وزارت صنعت و پیداوار نے واجد سواتی کو ہٹانےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت صنعت و پیداوار کے حکام کا کہنا ہے کہ واجد سواتی کو مالی اور انتظامی اختیارات نہیں دیےگئے تھے، لیکن انہوں نے مالی اور انتظامی اختیارات کا استعمال شروع کردیا تھا، قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے چارج واپس لیا گیاہے۔

تازہ ترین