• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ریلوے نے مختلف ٹرینوں کے کرایوں میں 10 سے 19فیصد تک اضافہ کر دیا۔کرائے میں اضافے کا اطلاق7دسمبر سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گرین لائن کاکراچی سےاسلام آبادکا کرایہ540روپےاضافہے کے بعد 5 ہزار 880 روپے ہو گیا۔

قراقرم ایکسپریس کا کراچی سے لاہور کا کرایہ 170روپے اضافے سے 1 ہزار 820روپے ہو گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ایکسپریس،بزنس ایکسپریس، شالیمار اورشاہ حسین ایکسپریس کےکرایوں میں 12 فیصد، خیبرمیل، عوامی اورعلامہ اقبال ایکسپریس 13 فیصد، تیزگام و سکھر ایکسپریس15 فیصد اور پاکستان ایکسپریس کے کرایوں میں 19 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ 

تازہ ترین