• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی رہی، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں 884 پوائنٹس تک کی کمی واقع ہوئی تاہم کاروبار کا اختتام 299 پوائنٹس کمی کے بعد 39303 پوائنٹس پر ہوا۔

پاکستانی شیئرز بازار کا کاروباری حجم ہفتے کے تین دنوں میں کم ترین رہا، آج مجموعی طور پر 13کروڑ 81 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 6 ارب 83 کروڑ روپے رہی۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 38ہزار719 تک نیچے آیا، لیکن پھر خریداری کی لہر انڈیکس کو 39ہزار 303پوائنٹس تک لے آئی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق غیر متوازن ادائیگیوں کا توازن، روپے کی قدر، مہنگائی میں اضافہ کی شرح، بڑھتی شرح سود اور معاشی نمو ہدف سے کم ہونے کے اندازے مارکیٹ کی اس صورتحال کی وجوہات ہیں۔

تازہ ترین