آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار یکم ربیع الثانی 1440ھ9؍ دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کیخلاف نیا کیس نیب کو بھجوادیا،سوئس اکائونٹس کی تفصیلات چار سے چھ ہفتے میں ملنے لگیں گی،مشیر احتساب

اسلام آباد (جنگ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے بتایا ہے کہ سوئٹزرلینڈ نے پاکستان کے ساتھ معاہدے کی توثیق کردی جس سے تمام سوئس بینکوں کی تفصیلات مل سکیں گی، نوازشریف کیخلاف نیا کیس نیب کو بھجوادیا۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ دو طرفہ معاہدے سے تمام سوئس بینکوں کی تفصیلات مل سکیں گی، اہم معلومات 4 سے 6 ہفتوں میں مل جائیں گی، 5،6 سال اس معاہدے پر دستخط نا کرکے ضائع کیے گئے۔ شہزاد اکبر کا کہناتھا کہ معاہدے کے تحت پرانی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، جرمن اتھارٹی سے بھی معلومات کے حصول کے لیے رابطہ کرلیا جب کہ برٹش ورجن آئی لینڈ کے ساتھ بھی معاہدے پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کا نیا کیس نیب کو بھجوادیا، ان کی اہلیہ کے نام لندن میں فلیٹ ظاہرنہیں تھا، اس پر بھی نیب نواز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا

کیس بنا رہا ہے اور اس حوالے سے تمام شواہد نیب کو بھجوادیے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں