• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم سے آرمی چیف،امریکی نمائندہ خصوصی کی ملاقاتیں،افغان امن عمل سمیت اہم امور پر گفتگو

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورامریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقاتوں میں افغان امن عمل سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔گزشتہ روز عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی اوروزیر اعظم کو صدر ٹرمپ کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچا یااور کہا کہ امریکی قیادت افغانستان میں سیا سی سمجھوتے کے ذ ریعے امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے‘اس موقع پر وزیراعظم نے خطے میں امن کے کاز کیلئے اپنے ذاتی دیرینہ عزم کی یاددہانی کرائی اورامن ومصالحت کے مشترکہ مقصد کے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ مکتوب کاخیرمقدم کیا اور کہاکہ خطے میں قیام امن کیلئے امریکا سے تعاون کریں گے۔ علاوہ ازیںوزیر اعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے وزیر اعظم آ فس میں ملاقات کی ۔ترجمان وزیراعظم ہائوس کے مطابق ملاقات میں ملک کی سلامتی کی صورتحال اور فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی ، دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین