• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد( عاطف شیرازی) پاکستان پٹرولیم لمٹیڈ نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کے بڑا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے ، گیس کا ذخیرہ سند ھ میں واقع گمبٹ سائوتھ بلاک(2568-18 ) کے دریافتی کنوئیں ہدف X-1 (ST)سےہوا ہے ۔پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل ) نے اپنے شراکت داروں گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) اور ایشیا ریسورسز آئل لمیٹڈ (اے آر او ایل) کے ساتھ مل کر ضلع سانگھڑ، صوبہء سند ھ میں واقع گمبٹ سائوتھ بلاک (2568-18 ) کے دریافتی کنوئیں ہدف X-1 (ST)سے گیس اور کنڈنسیٹ کی دریافت کا اعلان کر دیاہے۔ ترجمان کے مطابق ہدف X-1 (ST) کی کھدائی کا آغاز29 اگست2018 کو ہوا جسے 3,700 میٹرز کی حتمی گہرائی تک پہنچایا گیا ۔

تازہ ترین