• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

تجاوزات کے خاتمے نے سیاسی حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا

گزشتہ ہفتے کراچی میں کامیاب دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 منعقد ہوئی وہاں پی پی پی نے پارٹی کا 51 واں یوم تاسیس سکھر میں منعقد کرکے عوامی قوت کا مظاہرہ کیا۔ پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ نے ایف آئی اے میں پیش ہوکر میگا منی لانڈرنگ کیس میں اپنا بیان بھی ریکارڈ کرایا اور کراچی کی بیشترسیاسی جماعتیں ایم کیو ایم(بہادرآباد) ، پی ایس پی، جماعت اسلامی، جے یو آئی، اے این پی کراچی میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن پر سراپااحتجاج رہی گرچہ حکومت سندھ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کسی کو بے گھر نہیں ہونے دے گی اور اس ضمن میں عدالت سے رجوع کیا جائے گا تاہم اس معاملے پر عوام کی بڑی تعداد تشویش میں مبتلا ہے گزشتہ ہفتے دفاعی نمائش آئیڈیاز2018 کا افتتاح ہوا صدرمملکت تقریب کے مہمان خصوصی تھے افتتاحی تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی دفاعی نمائش میں 52 ممالک کے مندوبین نے حصہ لیا جبکہ14 ممالک اپنے دفاعی سازوں سامان کے ساتھ شریک ہوئے دفاعی نمائش میں کئی سیمینار بھی منعقد ہوئے نمائش میں جے ایف تھنڈر،سپرمشاق،ڈرونز،سمریرٹیزبھی نمائش میں ڈسپلے کئے گئے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت عارف علوی نے کہاکہ پاکستان جنگ کا حامی نہیں بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا جنگیںبھوک، افلاس اور غربت کا پیش خیمہ ہے۔ خطے کے مسائل جنگ سے نہیں مذاکرات سے حل ہوں گے، بھارت طاقت کے زور سے کشمیریوں کے حقوق نہیں دباسکتا ہماری امن کوششوں کوکمزوری نہ سمجھاجائے دفاعی نمائش میں روس کے وفد نے خصوصی دلچسپی لی روس کی تین کمپنیوں نے دفاعی نمائش میں شرکت کی ، روسی کمپنیوں کے اسٹالز پر کلاشنکوف کی اقسام، گرینڈ، لانچر، بکتربند اورہیلی کاپٹر مندوبین کی توجہ کا مرکز رہے پاکستان میں تیار حربی سامان دیکھ کر غیرملکی مندوبین دنگ رہ گئے ۔ الخالد، الضرار، الحریر ٹینک ، ڈورن ٹیکنالوجی، شاپر،البرونی براق،عقاب، جے ایف تھنڈر اور سپر مشاک طیارے غیرملکی مندوبین کی توجہ مرکز رہے ۔ ادھر پی پی پی نے سکھر میں اپنا 51 واں یوم تاسیس منایا پی پی پی مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی جانب سے " خاموشی" کا بھرپور فائدہ اٹھاکر کارکنوں کو متحرک رکھے ہوئے ہیں خیال کیاجارہا تھا کہ مذکورہ جلسہ عام میں پی پی پی کی قیادت کارکنوں کو آئندہ کا لائحہ عمل دے گی 51 ویں یوم تاسیس کے لیے کئی روز سے تیاریاں جاری تھی پی پی پی نے سکھر میں بڑا عوامی اجتماع منعقد کیاجہاں پی پی پی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں پتاہے کہ کون سی قوتیں پاکستان کو توڑناچاہتی ہیں، ہم ان قوتوں سے لڑیں گے، اٹھارہویں ترمیم میں نے اپنے لیے نہیں پاکستان کے لیے کی تھی یہ سفر بہت طویل تھا شہید ذوالفقارعلی بھٹوغریب عوام کے حقوق کے لیے دنیا کواستعمال کرتے تھے۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ نے ترقیاتی اسکیموں کے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بعض اہم فیصلے کئے انہوں نے بتایاکہ کراچی کے 16 میگاپروجیکٹ 2016-17 میں مکمل کئے گئے 17 مزید تکمیل کے قریب ہے وزیراعلیٰ نے بتایاکہ کراچی کی ترقی کے حوالے سے کراچی ہماری اولین ترجیح ہے کراچی میں 2 کھرب18 ارب روپے سے زائد کی 365 اسکمیں شروع کی گئی ہے جن کے لیے اے ڈی پی 2018-19 میں 50 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہے پی پی پی کی قیادت اور پی پی پی کی صوبائی حکومت ماضی کے مقابلے میں کراچی کو ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے اہمیت دے رہی ہے ، ماضی کے مقابلے میں وزیراعلیٰ سندھ سیدسردارمرادعلی شاہ کی ٹیم کے ارکان سعیدغنی ، سردار شاہ، تیمور، ناصرحسین شاہ، وقار مہدی، شہلارضاکافی متحرک ہے ادھر کراچی کی سیاسی جماعتوں نے کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کے طریقہ کار پر شدیدتحفظات کا اظہار کیا ہے خصوصتاً ایم کیوایم اور جماعت اسلامی نے اس ضمن میں احتجاجی مظاہرے بھی منعقد کئے جبکہ اے این پی ، جے یو آئی، اور پاک سرزمین پارٹی کی قیادت نے متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے نقصانات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی ہے ناگن چورنگی پر ایم کیو ایم نے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جہاںمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینرو و فاقی وزیر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے احتجاج سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کراچی ستر سال سے پاکستان کو پال رہا ہے وہ شہر آج پانی کے لیئے سراپا احتجاج ہے قائداعظم نے کراچی کو دارالحکومت بنایا تھا پر افسوس اسکو کہیں اور شفٹ کردیا گیاچند قابضین اس شہر کراچی کا پانی بیچ رہے ہیں کراچی کی بلڈنگوں کا فیصلہ کراچی والوں سے لیکر اندرون سندھ والوں نے اپنے پاس کیوں رکھ لیا؟واٹربورڈ کا کنٹرول اندرون سندھ والوں کے پاس کیوں ہے؟سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا کام انصاف دینا ہے وہ انصاف دیں پانی کیوں نہیں ہے؟ اس موقع پرمنصف اگر انصاف کریں تو اس شہر کو ایک بار صحیح گننے کا حکم دیں، کراچی کا سرمایا ملک کے دوسرے علاقوں میں منتقل کرنے کی سازش کی گئی بدنصیبی یہ ہے کہ بانیان پاکستان کی اولادیںپانی کے لیئے احتجاج کررہی ہیں، خالد مقبول نے کہا کہ تجاوزات کراچی والوں نے نہیں کی سب کوپتہ ہے کہ کون کہاں سے آتا ہے کون کراچی میں پلتا ہے اور پیسہ کماتا ہے ؟چیف جسٹس فیصلہ کرتے وقت بدعنوان حکومتوں کوحقیقت بھی بتانی چاہیے سپریم کورٹ کے فیصلوں کی آڑ میں لوگوں کو بے گھر کرنے کا منصوبہ بنایا جارہاہے پہلے زمینوں پر قبضہ کرانے والوں کے خلاف نوٹس لیں ،پہاڑیوں اور ہاکس بے پر آج کس کا قبضہ ہے؟ پہاڑیوں پر منشیات فروخت ہورہی ہے وہ کسی کو نظر نہیں آرہی اس شہر کوپانی نہیں دیا جارہا اختیار کیا دیاجائے گا ؟خالدمقبول صدیقی کا خطاب انتہائی جارحانہ تھابعض حلقوں کے مطابق اس خطاب سے اردو ، سندھی اورپشتوبولنے والوں میں دوریاں بڑھیں گی۔بعض حلقوں کا خیال ہے کہ اگر تجاوزات کے خلاف کارروائی کادائرہ رہائشی علاقوں تک بڑھایا گیا تو اس سے کراچی میں فسادات کا خطرہ ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین