• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر شاہ ٹیسٹ میں تیز ترین 200 وکٹ لینے والے بولر بن گئے


دنیا کے مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ نے ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کےسومرویلے کو آؤٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

یاسر شاہ نے 82 سال پہلے آسٹریلوی بولر سی وی گریمٹ کا تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز اب اپنے نام کیا ہے۔












نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں یاسر نے بہت سے ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں جن میں سے ایک اننگز میں 8 شکار سمیت ٹیسٹ میں 14 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا بھی شامل ہے۔

پاک نیوزی لینڈ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ یاسر کے کیریئر کا 34واں ٹیسٹ ہے جس میں انہوں نے کیویز کی میچ میں ابھی تک 5 وکٹ اڑا کر اپنی وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ دنیائے کرکٹ میں وکٹوں کی تیزترین سنچری بنانے والوں میں بھی یاسر شاہ کا دوسرا نمبر ہے۔ انہوں نے یہ اعزاز 33 ٹیسٹ کھیل کر حاصل کیا ہے ، اس سے قبل آسٹریلوی لیگ اسپنر کلیری گرمٹ نے 1936 میں 36 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

تازہ ترین