• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مسلم لیگ ن قبل از وقت انتخابات کیلئےتیار ہے‘

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن قبل از وقت انتخابات کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

سابق وزیر اعظم نوازشریف نے احتساب عدالت میں صحافیوں سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبل از وقت انتخابات کی بات پر عوام نےخوشی کا اظہار کیاہے، عوام خوش ہیں کہ جلد ہماری جان چھوٹنے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فافن کی رپورٹ کے مطابق 53حلقوں میں جیت کا مارجن مسترد ووٹوں سے کم ہے، رپورٹ سے ظاہر ہے کہ 53حلقوں میں دھاندلی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سنجیدہ سیاست کے قائل ہیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ایک سوچالیس میں سے ایک سوسینتیس سوالوں کے جواب دینے کےبعد باقی رہ جانےوالے تین سوالوں کے جواب دینے آئے۔

تازہ ترین