• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بالی ووڈ دلہنوں کے ملبوسات جیسی ’مٹھائیاں‘

بالی ووڈ میں جاری شادی سیزن نے جہاں عام لوگوں کو متاثر کیا ہے وہیں ’پیسٹریز اور کیک‘ بھی بالی ووڈ اداکارائوں کے شادی کے ملبوسات سے متاثر نظر آرہے ہیں تب ہی تو ان کے جیسے ملبوسات میں ڈھل گئے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں صرف پریانکا اور دپیکا شامل نہیں ہیں بلکہ انوشکا اور سونم کے ملبوسات بھی شامل ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکارائوں کی شادی کی تصویریں مسلسل برسات کی طرح آرہی ہیں وہیں ان پر تبصرے بھی جاری ہیں۔ اس کے علاوہ دپیکا اور پریانکا کی شادی کی تمام تقریبات کے ملبوسات بھی زیر بحث رہے اور جہاں ان کے ملبوسات نے عام لوگوں کو اپنا دیوانہ بنایا وہیں ’پیسٹریز اور کیک‘ بھی ان سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکےاور صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے انوشکا اور سونم کی شادی کی یادیں بھی تازہ کردیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر ’پوجا دھنگرا‘ نامی بھارت کی مشہور پیسٹری شیف نے اداکارہ سونم کپور، انوشکا شرما، دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کی شادی کے ملبوسات سے متاثر ہوکر ویسے ہی کیک اور پیسٹریز بنائی ہیں اور اُن کی مختلف تصاویر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئربھی کی ہیں۔


پوجا دھنگرا نے اداکارہ انوشکا شرما کی مہندی کی تصویر شیئر کی ہے اور اس کے ساتھ دوسری تصویرکچھ بسکٹس کی ہے جو انوشکا کے لباس کو مدد نظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی گزشتہ سال 11 دسمبر کو اٹلی میں ہوئی تھی۔


دوسری تصویر انہوں نے سونم کپور کی ان کے ولیمے کی شیئر کی ہے اور ساتھ میں انہوں نے کپ کیکز کی تصویر ڈالی ہے جو بلکل سونم کے لباس جیسے بنائے گئے ہیں۔ سونم اور آنند آہوجا اس سال 8 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔


پیسٹری شیف پوجا دھنگرا نے دپیکا کی بھی ولیمے کی تصویر سے متاثر ہوکر ویسا ہی کیک بنا ڈالا اور اس کی تصویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی۔ اداکارہ دپیکا اور رنویر کی شادی اس سال 14 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام ’لیک کومو‘ میں ہوئی تھی۔


اور آخر میں انہوں نے دیسی گرل پریانکا چوپڑا کی مختلف رنگوں سے بنی خوبصورت فراک کی تصویر شیئر کی ہے جو پریانکا نے اپنی مہندی کی رسم پر پہنی تھی اور ساتھ ہی انہوں نے کچھ پیسٹریز کی تصویر بھی ڈالی ہے جو ان ہی تمام رنگوں سے بنائی گئی ہیں جو پریانکا کی فراک میں شامل ہیں۔ پریانکا اور نک کی شادی یکم دسمبر کو جودھ پور میں ہوئی۔

تازہ ترین
تازہ ترین