ابوظبی ٹیسٹ کے چوتھے روز کین ولیم سن اور ہنری نکولز کی شاندار ناقابل شکست ڈبل سنچری شراکت کے باعث کیوی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم ہوگئی۔
مہمان ٹیم نے پاکستان کے خلاف 198رنز کی سبقت حاصل حاصل کرلی ہے اور اس کی 6 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔
کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنالئے، ولیم سن 139 اور نکولز 90 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
آج پورے دن کے کھیل میں پاکستانی بولرز صرف دو کیوی بیٹسمینوں کو آؤٹ کرسکے، 60رنز پر نیوزی لینڈ کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے تاہم پانجویں وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 212رنز جوڑ کر نہ صرف ٹیم کو مشکل سے نکالا بلکہ مستحکم پوزیشن پر بھی لے آئے۔
مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ نے آج نیوزی لینڈ کےسومرویلے کو آؤٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا۔
یاسر شاہ نے 82 سال پہلے آسٹریلوی بولر سی وی گریمٹ کا تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز اب اپنے نام کیا ہے۔