• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف 33 ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کرنے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے یہ ریکارڈ اپنی مرحوم والدہ کے نام کیا ہے۔


لیگ اسپن کے جادوگر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ جب کرکٹ شروع کی تو سوچا نہیں تھا کہ پاکستان کیلئے بھی کھیلوں گا۔

ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے دن کے کھیل پر گفتگو کرتے ہوئے یاسر کا کہنا تھا کہ ہم نے کچھ مناسب بولنگ نہیں کی، فیلڈنگ میں کیچ چھوڑ کر کیویز کو کھلی چھوٹ دی، اس غلطی کو تسلیم کرنا ہوگا۔

لیگ اسپنر کا کہنا ہے کہ آخری دن اگر ہم نے کم وقت میں نیوزی لینڈ کی باقی چھ وکٹیں حاصل کرلیں تو حالات ہمارے حق میں بھی آسکتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظبی ٹیسٹ کے چوتھےروز یاسر شاہ نے اپنی دوسری وکٹ حاصل کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 200 وکٹیں مکمل کیں، اس طرح انہوں نے آسٹریلوی لیگ اسپنر کلیری گرمٹ کا 1936 میں 36 ٹیسٹ میچز میں بنایا گیا 200 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

تازہ ترین