• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر ی ٹیچر کا 'طلبہ کو سماعتی آلودگی سے محفوظ رکھنے کا انوکھا انداز

مصر کی ایک ٹیچر کا طالب علموں کو 'سماعتی آلودگی سے محفوظ رکھنے کا انوکھا انداز مقبول ہو گیا ہے جس میں خاتون ٹیچر اسٹوڈنٹس کوہاتھوں کے اشاروں اور مختلف حرکات و سکنات سے موسیقی کے فن کی تعلیم تدریس کرتی ہیں۔


مصرمیں جہاں ایک طرف آئے روز محافل موسیقی اور عوامی میلے منعقد کرکے طرح طرح کے موسیقی پروگرام پیش کیے جاتے ہیں وہیں بعض اوقات لوگ ان بے ہنگم موسیقی، میلوں ٹھیلوں اور ان میں ہونے والے شور شرابے اور 'سماعتی آلودگی بھی پریشان ہوجاتے ہیں۔

مصر کی یہ ٹیچر جو اسکول میں بچوں کو موسیقی ہی کی تعلیم دیتی ہیں اپنے طلباء کو موسیقی کے اس شور وغل سے بچنے کے لیے آواز کے بجائے حرکات اور اشاروں میں موسیقی سے لطف اندوز ہونے کا فن سکھانے کے لیے کوشاں ہیں۔

ماریز موریس نامی یہ ٹیچر مصر کے علاقے کی طنطا گورنری میں ایک نجی اسکول میں میوزک ٹیچر ہیں جن کی ایسی کئی ویڈیوز انٹرنیٹ پر موجود ہیں جن میں انہیں طلباء کو موسیقی کے فنون سکھاتے دیکھا جاسکتا ہے مگر حرکات کی مدد سے موسیقی کے مختلف پیرایوں کے اظہار کی ویڈیو کو بڑے پیمانے پر پسند کیا گیا۔ اسے نہ صرف مصری نوجوانوں میں بے حد پذیرائی ملی بلکہ ملک سے باہر بھی اس کو بہت پسند کیا گیا۔

تازہ ترین