• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈبلیو ایم نے بغیر اقتدار بھی عوام کی خدمت کی،علی حسین نقوی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ضمنی انتخاب برائے وائس چیئرمین یو نین کونسل 11جعفرطیار کیلئے عارف رضا زیدی کو مجلس وحدت مسلمین کا ٹکٹ جاری کردیا گیا، ایم ڈبلیوایم اپنی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کی کابینہ کیاجلاس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ایم ڈبلیوایم نے ماضی میں بھی بغیر اقتدار اور اختیار کے عوام کی خدمت کیلئے مختلف میدانوں میں بھرپور کرداراداکیا ہےاور آئندہ بھی اقتدار کو خاطر میں لائے بغیر ایم ڈبلیو ایم عوام کی خدمت کا کام جاری رکھے گی۔ اجلاس میں ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات احسن عباس،ضلعی کابینہ کے اراکین علامہ غلام محمد فاضلی،علامہ گلزار شاہدی،شعیب رضا،نیاز کاچو،کاظم نقوی جعفرطیار یونٹ کے سیکریٹری جنرل رضا علی زیدی ودیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین