• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام مارکیٹوں کے متاثرین کو متبادل دکانیں اور معاوضہ دیا جائے،قاری عثمان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہاکہ ایمپریس مارکیٹ سمیت مسمار کی گئی تمام مارکیٹوں کے متاثرین کو متبادل دوکانیں اور معاوضہ دیا جائے،کراچی میں تجاوزات کے نام پرجاری  آپریشن کو فوری طور پر بند کیا جائے، وہ ایمپریس مارکیٹ،لائٹ ہاوس، لیمارکیٹ سمیت مختلف مارکیٹوں کے دورے کے موقع پر متاثرین سے گفتگو کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ 65 سال سے باقاعدہ کے ایم سی کو کرایہ ادا کرنے اور 2027 تک لیز کے ہوتے ہوئے قدیم مارکیٹوں کو تجاوزات قرار دیکر مسمار کرنا بدترین ظلم کے مترادف ہے، قاری محمد عثمان نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ کراچی کی تاجربرادری میدان میں نکلے اور مظالم کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں، تمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں آپکے ساتھ ہیں۔
تازہ ترین