• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ٹیم مشکل میں، قائد ان فٹ، نائب کپتان معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہاکی ورلڈکپ میں شریک قومی ٹیم کے مسائل بڑھ گئے۔ کپتان محمد رضوان سینئر ان فٹ اور نائب کپتان عماد شکیل بٹ ایک میچ کی پابندی کے شکار ہوگئے ۔ مالی مشکلات میں گھری پی ایچ ایف کو عماد کےلئے اپیل کے 600ڈالرز بھی جمع کرانا پڑے۔ رضوان سینئر ملائیشیا کےخلاف میچ میں پیر کی انجری میں مبتلا ہوکر ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ جبکہ اسی میچمیں ملائیشین کھلاڑی سے الجھنے کے بعد عماد کیخلاف ڈسپلنری ایکشن لیا گیا۔ وہ بھی ہالینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ ٹیم منیجر حسن سردار کے مطابق میچ سے قبل ٹیم انتظامیہ کپتان کا فیصلہ کرے گی، امکان ہے کہ عرفان سنیئر قیادت کریں گے،کوشش ہے کہ عماد شکیل بٹ سے کی معطلی ختم ہوجائے۔ 

تازہ ترین