• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی فائنل،عابد علی اور عمر اکمل کی سنچریز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کے امیدوار عابد علی اور ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے سنچریاں بناکر حبیب بینک کوسوئی ناردرن گیس کے خلاف برتری دلوادی۔جمعرات کو یوبی ایل کمپلکس میں پانچ روزہ فائنل کے تیسرے دن حبیب بینک نے پہلی اننگز میں آٹھ وکٹ پر449 رنز بنائے تھے۔اس سے قبل سوئی گیس کی ٹیم 304رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔ بینک کی جانب سے عابد علی نے134اور عمر اکمل نے113رنز کی اننگز کھیلی۔ آغا سلمان 56رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔خرم شہزاد اور بلاول بھٹی نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔

تازہ ترین