• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے لئے23 سالہ بیٹسمین زبیر حمزہ کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے اگر وہ ٹیسٹ کھیلنے میں کامیاب ہوگئے تو ایک سو ویں پروٹیز ٹیسٹ کرکٹر ہوں گے۔ جمعرات کو جنوبی افریقا نے پہلے ٹیسٹ کے لئے تیرہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔فاف ڈوپلیسی کپتانی کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ، تمبا باووما، ڈی برائن، کوائنٹن ڈی کوک، ڈین ایلگر، زبیر حمزہ ،کیشو مہاراج، ایڈین مارک رام، او لیور، ورنن فیلنڈر، ڈیل اسٹین اور کاگیسوربادا شامل ہیں۔ 

تازہ ترین