• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے پہلے منیجنگ ڈائریکٹر مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے برطانیہ میں رہنے والے سابق کرکٹر وسیم خان کو پہلا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کردیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق وسیم خان اعلی تعلیم یافتہ پروفیشنل ہیں۔ اس عہدے کے لئے 350درخواستیں موصول ہوئیں، بورڈ نے ایچ آر ماہرین کی موجودگی میں امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا اور دو مراحل میں وسیم خان کا تقرر کیا۔ وہ فروری کے شروع میں عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ 47 سالہ وسیم خان لیسٹر شائر کائونٹی کے چیف ایگزیکٹیو رہ چکے ہیں۔ وہ برطانیہ میں پہلے پاکستانی نژاد کرکٹر تھے، انہوں نے ڈربی شائر، سسیکس اور واروک شائر کاؤنٹی کی نمائندگی کی اور 58 فرسٹ کلاس میچ کھیلے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں بیس لاکھ روپے سے زائد کا ماہانہ کا پر کشش پیکیج دیا جائے گا۔ یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی تاریخ میں دی جانے والی سب سے بڑی تنخواہ ہوگی۔ وسیم خان کا کہنا ہے کہ ذمے داری چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے۔
تازہ ترین