• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوسکتی ہے،فیصل صالح

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹبال کی ترقی کا سارا دارومدار فیفا اور اے ایف سی پر ہے، حکومت نے کبھی فنڈز نہیں دیے، پاکستان عالمی باڈی کے قوانین کا پابند ہے، معمولی خلاف ورزی پر بھی کارروائی ہوتی ہے۔ جمعرات کو لاہور میں فٹبال ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایف ایف انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا، پاکستان فٹبال کی بہتری کیلئے کسی بھی فریق کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہوں ۔ فیفا نے پی ایف ایف میں 2015میں ایڈمنسٹریٹرز کا تقرری کا فیصلہ فیفا نے تسلیم نہیں کیا، اب پھر اسی نوعیت کی پیچیدہ صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔انہوں نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ پی ایف ایف کو معطلی سے بچانے میں کردار ادا کرے۔
تازہ ترین