• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کے الزامات میں تین نوجوان گرفتار

لندن (پی اے) برطانیہ میں ایکسٹریم رائٹ ونگ کی ایکیوٹی کی انویسٹی گیشن کرنے والے پولیس نے تین افراد کو ٹیرر چارجز میں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے لندن سے 17 سالہ باتھ سے 21 سالہ اور پورٹسمتھ سے 18 سالہ نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں نارتھ ایسٹ کائونٹر ٹیرر ازم یونٹ کے آفیسرز نے طے شدہ پلان کے تحت کی ہیں۔ لندن باتھ پورٹسمتھ اور لیڈز میں پراپرٹیز کی تلاشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 21 سالہ شخص کو مشتبہ مواد رکھنے کے شبہ میں پکڑا گیا یہ مواد دہشت گردی کے اقدام اور مذہبی یا نسل پرستانہ منافرت کی سازش کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا۔ 17 سالہ اور 18 لڑکوں کو دہشت گردی کے اقدام کی حوصلہ افزائی اور دہشت گردی سے متعلق پبلیکیشنز کی تقسیم کے شبہ میں گرفتار کیا گیا۔ 

تازہ ترین