• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامع مسجد نورانی میں سالانہ محفل میلاد کل ہوگی

ہیلی فیکس (پ ر) جامعہ مسجد نورانی ہیلی فیکس میں سالانہ محفل میلاد 8دسمبر بروز ہفتہ کو ہوگی۔ محفل جامعہ مسجد نورانی کے مہتمم اعلیٰ الحافظ قاری ظہیر اقبال قادری کی زیر نگرانی ہوگی، جس کے مہمان خصوصی صاحبزادہ پیر سید حامد سعید کاظمی (سابق وفاقی وزیر) ہوں گے۔ خصوصی خطابات کرنے والے علما میں مولانا مفتی محمد اسلم نقشبندی، مولانا شیخ ساجد شامی، مولانا پیر سید غلام دستگیر شاہ، مولانا حافظ احمد رضا، مولانا محمد شرافت سلطانی شامل ہیں۔ حاجی عبدالخالق محمد فیضان عرفانی، محمد مختار قادری، حافظ محمد ریحان، خواجہ صوفی محمد اکرم اور وقاص احمد چشتی کے علاوہ مقامی نعت خوان بھی گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے۔ جلسہ کی انتظامیہ میں حافظ جنید، حاجی انور پاشا، ظہیم ظہیر، حافظ متین انور اور حاجی چوہدری عمر شامل ہیں۔
تازہ ترین