لندن( پی اے ) مائوں کے ایک اجلاس کے دوران ٹاپ لیس تصویر بھیجنے والے ایککونسلر کومعطل کردیاگیا ہے، شفیلڈ سٹی کے کونسلر نے عین اس وقت جب اس گروپ کی بانی ساحرہ ارشاد چاقو سے ہونے جرائم کے بارے میں پٹیشن پیش کررہی تھیں ’’ممز یونائیٹیڈ واٹس ایپ گروپ کو ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔لیبر کونسل نے اس حوالے سے تفتیش کی تکمیل کیلئے کونسلر کو معطل کرنے کااعلان کیاہے۔کونسر معروف نے اپنے اس عمل پر شرمندگی کااظہار کرتے ہوئے اسے ایک ایماندارانہ غلطی قرار دیتے ہوئے معذرت کی تھی۔انھوں نے یہ موقف اختیار کیا کہ وہ میٹنگ میں ساحرہ ارشاد کی تقریر کی ویڈیو منسلک کرنا چاہتے تھے لیکن اتفاقاً یہ ویڈیو لگ گئی جو انھیں اسی دن کسی نے بھیجی تھی،لوکل ڈیموکریسی رپورٹنگ سروس کےمطابق کونسلر نے یہ تصویر بھیجتے ہی چند سیکنڈ کے اندر اسے حذف کرنے کی درخواست کی تھی، کونسلر کا کہنا ہے کہ میرا پرائیوٹ فون ہے مجھے بہت سی چیزیں ملتی رہتی ہیں اورمیرا واٹس اپ اس طرح سیٹ ہے کہ وہ ہر آنے والی چیز کوخود کار طریقے سے محفوظ کرلیتاہے کسی نے مجھے یہ تصاویر غالباً صبح کے وقت بھیجی ہوں گی اور یہ میرے فون کی فائل میں آگئیں جو یقیناً توہین آمیز ہیں،میں ایک گروپ کاویڈیو بھیجنا چاہتاتھا اور غلطی سے غلط تصویر پر انگلی دب گئی۔جیسے ہی مجھے اندازہ ہوامیں نے اسے حذف کرنے کی درخواست کی،کیونکہ میں خود اسے حذف نہیں کرسکتاتھا یہ صرف چند سیکنڈ کیلئے تھیں، انھوں نے کہا کہ میں گروپ سے معذرت کی تھی میں خلوص دل سے معذرت خواہ ہوں ایسی کوئی چیز بھیجنے کامیرا ارادہ نہیں تھا جس سے اس طرح کی صورت حال پیداہومیں اس گروپ کابہت احترام کرتاہوں،اس گروپ کی ایک رکن نے نام ظاہر کئے بغیر کہا کہ یہ یقینا ً انتہائی بے شرمی کی چیز ہے، کونسل لیڈر جولی ڈور کا کہناہے کہ یہ بہت سنگین معاملہ ہے انھوں نے کہا کہ ان کو فوری طورپر اس وقت تک کیلئےمعطل کردیاگیا ہے جب تک کہ ہم تفصیلات معلوم نہیں کرلیتے۔کونسلر کاکہناہے کہ انھوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے واٹس اپ گروپ قائم کیاتھا۔