• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانزک ٹیسٹنگ پراسس میں گڑبڑ پر 40موٹرسٹس کی سزائیں ختم

لندن ( پی اے ) رینڈکس فرانزک انکوائری میں فرانزک ٹیسٹنگ پراسس میں گڑ بڑ کے شواہد ملنے کے بعد ڈرگ ڈرائیونگ آفنسز میں سزا یافتہ کم از کم 40موٹرسٹس کو کلیئر کر دیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق بعض ڈرائیورز پر پابندی لگا دی گئی تھی اور کچھ پر جرمانے عائد کیے گئے تھے ان کی سزائوں کوکالعدم قرار دے دیا گیا ۔10500ٹیسٹ نتائج کا تجزیہ کیا گیا جس کے بارے میں شبہ تھاکہ ان میں گڑبڑ کی گئی ہے۔ دی نیشنل پولیس چیفس کونسل نے اس کو فرانزک سائنس سٹینڈرڈز کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ ڈیٹا کے تجزیے میں مزید 50 ڈرگ ڈرائیونگ کیسز ڈراپ کر دیئے گئے۔ یہ گڑبڑ فرم کی مانچسٹر لیبارٹری می کی گئی تھی جس سے پولیس نے تمام کنٹریکٹس منسوخ کر دیئے اس کمپنی کو برطانیہ کی 43میں سے 42فورسز استعمال کرتی ہیں۔ پولیس نے ایک لیبرٹری میں کام کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا جن کی عمریں 47 اور 31 سال ہے۔ مزید چھ افراد سے کاشن آرڈر کے تحت پوچھ گچھ کی گئی۔ جسٹس منسٹر لوسی فریزیئر نے کہا کہ یہ ایک مہنگی انکوائری تھی۔
تازہ ترین