• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا امریکہ کےساتھ تجارتی مذاکرات پر پیش رفت کا عندیہ

بیجنگ(آئی این پی)چین نے امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے متفقہ نکات پر فوری عملدرآمد کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ تین ماہ کے دوران بات چیت کا عمل مزید آگے بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر شی جن پنگ کی امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کامیاب رہی اور اس معاہدے پر عملدرآمد ہونے کا پورا یقین ہے،دونوں ملکوںکی اقتصادی و تجارتی ٹیمیں آئندہ90روز کے دوران بات چیت کے عمل کو باقاعدہ طور پر آگے بڑھائیں گی۔ادھر وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ چین امریکا کے ساتھ تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے زرعی،توانائی،صنعتی اور دیگر شعبوں کی مصنوعات کی بڑے پیمانے پر خریداری پر رضامند اور امریکی کاشتکاروں سے فوری طور پر زرعی پیداوار کی خریداری کے لیے تیار ہے۔
تازہ ترین