• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نژاد خاندانوں کی چھٹیاں وطن میں گزارنے کی حکمت عملی

راچڈیل (نمائندہ جنگ) ماہ دسمبر کا آغاز ہوتے ہی برطانیہ میں رہائش پذیر تمام کمیونٹیز نے اس ہفتہ میں ہونے والی چھٹیوں کی پلاننگ شروع کردی ہے۔ پاکستان نژاد برطانوی خاندانوں نے چھٹیاں پاکستان میں گزارنے کے لیے حکمت عملی اپنالی ہے جس کی وجہ سے مختلف ائر لائنز نے اپنے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔ اسی طرح ایشیائی کمیونٹیز نے دیگر ممالک میں کرسمس منانے کے لیے برطانیہ سے جانے کے لیے پلاننگ شروع کردی ہے۔ چھٹیاں دور دراز جاکر منانے کے علاوہ گھروں میں آرام اور ماہ دسمبر میں ڈسکائونٹ ریٹ پر خریداری کے لیے بھی رقم جمع کی جارہی ہے جس کی وجہ سے گنجان ترین علاقوں میں کم رش اور بڑے سٹوروں پر خریداری میں کمی واقع ہوئی ہے۔
تازہ ترین