• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلفورڈ میں میلادالنبی ﷺکا جلوس9دسمبر کو نکالا جائے گا

ٹیلفورڈ (نمائندہ جنگ) برطانیہ کے دیگر شہروں کی طرح ویسٹ مڈ لینڈز کے شہر ٹیلفورڈ میں بھی نبی کریمﷺ کی ولادت کی خوشی میں جلوس مورخہ 9دسمبر بروز اتوار دن گیارہ بجے نکالا جائے گا۔ جلوس کی قیادت جامع مسجد غوثیہ ٹیلفورڈ کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین حاجی مجاہد اقبال، صدر حاجی خداداد خان، سیکرٹری جنرل حاجی شہزاد احمد، امام مسجد قاری نزاکت حسین نقشبندی اور دیگر شخصیات کریں گی جب کہ اس جلوس اور میلاد مصطفیٰﷺ کانفرنس کی صدارت اور خصوصی خطاب دربار عالیہ موہڑہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر جہانزیب بادشاہ قاسمی کریں گے۔ جلوس میں ٹیلفورڈ اور گردنواح کے علاقوں سے لوگ شرکت کریں گے جب کہ اختتام جلوس پر جامع مسجد غوثیہ ٹیلفورڈ میں میلاد مصطفیٰﷺ کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس سے مقامی علما کرام کے علاوہ علامہ قاری احسان الحق نورانی، علامہ محمد راشدمصباحی خطاب جب کہ حافظ غلام مصطفیٰ قادری، سیف اللہ قادری ہدیہ نعت پیش کریں گے۔
تازہ ترین