• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل کی جیل میں مقابلہ حسن کا انعقاد،قاتل حسینہ بازی لے گئی

برازیلیا(آئی این پی)برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں خواتین کی جیل میں 10ویں سالانہ مقابلہ حسن کا انعقاد کیا گیا جسے قاتل حسینہ نے جیت کر سر پر چمکتا تاج سجا لیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مس برازیلیا 2018 نامی اس مقابلے میں منشیات فر وشی ، قتل اور چوری کے الزام میں قید تقریباً400سے زائد خواتین نے حصہ لیا اور کیٹ واک کی۔مقابلے میں 10خواتین پر سبقت لے جاتے ہوئے قتل کے جرم میں ملوث اور جیل کاٹتی 25سالہ ورونیکا ویرون نے مقابلہ جیت کر ایک ہزار ڈالر کا انعام اور مس جیل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔اس مقابلے کا انعقاد برازیل کی وزا رتِ سما جی بہبو د و انسانی حقو ق کی جا نب سے کیا گیا تھا جس میں قیدی خواتین کو ان کی خوبصورتی، معلو مات عامہ اور جیل میں ساتھیوں سے ان کے رویے کی بنیا دپر جانچا گیا ۔
تازہ ترین