• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسکو(آئی این پی/شِنہوا)روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان زاہرووا نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں روس خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔دونوں فریقین ایک دوسرے کے دوستانہ تعلقات کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔یہ تعلقات بین الاقوامی یا علاقائی صورت حال کے محتاج نہیں ہیں ،روس اور چین قریبی پڑوسی ہیں اور سرحدی، جغرافیائی تاریخی اور عوامی مفادات کے باعث دونوں ممالک ایک دوسرے سے بہت قریبی تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی امورکا ایک ذمہ دارشریک ہے. موجودہ غیر مستحکم بین الاقوامی ماحول میں بین الاقوامی امورکے ذمہ دارشرکا کے درمیان قریبی بات چیت بہت ضروری ہے۔

تازہ ترین