• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالیہ میں شدت پسندگروپ کےخلاف کارروائی، متعدد جنگجو ہلاک

نیروبی(آئی این پی)صومالیہ کے انٹیلی جنس حکام نے بتایا کہ امریکی اسپیشل فورس کی معاونت سے سیکورٹی اداروں نے شدت پسند گروپ کے دو ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے۔خبر رساں اداروں کے مطابق"الشباب" کے جنگجو ان ٹھکانوں سے شہریوں اور کاروباری گاڑیوں کو گذرنے سے روکتے اور انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔خبر رساں ادارےکے مطابق گزشتہ روز الشباب کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائی کے ساتھ امریکی فوج نے دو فضائی حملے بھی کیے جس کے نتیجے میں باورد سے بھری ایک گاڑی تباہ ہوگئی۔ ۔صومالی حکام نے بتایا کہ انہیں اس حوالے سے ذرائع ابلاغ کو بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔خیال رہے کہ امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد صومالیہ میں امریکی فوج کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رواں سال کےدوران امریکی فوج صومالیہ میں الشباب کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر 37فضائی حملے کرچکی ہے۔
تازہ ترین