• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو(عرفان صدیقی)وفاقی مشیر تجارت ، ٹیکسٹائل و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد دو روزہ سرکاری دورے پر اتوار کو جاپان پہنچ رہے ہیں اس دورے میں ان کی اہم جاپانی حکومت حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں جبکہ وہ پاکستان اور جاپان کے درمیان ہونے والے جوائنٹ بزنس ڈائیلاگ میں پاکستانی وفد کی قیادت بھی کریں گے ، اس حوالے سے جاپان میں پاکستان کےسفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے جنگ کو بتایا کہ مشیر تجارت عبدالرزاق داود جاپان اور پاکستان کے درمیان تجارت میں اضافے اور پاکستان میں جاپانی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم بات چیت بھی کریں گے سفیر پاکستان نے بتایا کہ پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد جاپان کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے اور مشیر تجارت کا حالیہ دورہ بھی اسی سلسلے کی اہم کڑی ہے ۔

تازہ ترین