• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا سامراجی گھمنڈ پاکستان کو روس کا دوست بنانے کیلئے کافی!

کراچی (نیوز ڈیسک) غیر ملکی اخبار نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ امریکا کا سامراجی گھمنڈ اس بات کیلئے کافی ہے کہ پاکستان اس کے دشمن ملک روس اور چین کی گود میں بیٹھ جائے۔ اداریے میں لکھا ہے کہ ڡٹرمپ انتظامیہ کے پاکستان کے خلاف سخت رویے نے واحد مسلم اکثریتی ایٹمی قوت ملک کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ امریکا کے دشمنوں (روس اور چین) کے ساتھ تعلقات استوار کرلے۔ جیسے جیسے اس بات کا عندیہ مل رہا ہے کہ امریکا بھارت کو زیادہ اہمیت دے رہا ہے، ویسے ویسے پاکستان کو موقع ملتا جا رہا ہے کہ وہ غیر مغربی شراکت داروں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرے۔ اخبار لکھتا ہے کہ امریکا نے رواں سال پاکستان کی تین ارب ڈالرز کی فوجی امداد معطل کر دی اور اپنے سابق اتحادی ملک پاکستان پر الزام عائد کیا کہ وہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اضافی کردار (ڈو مور) ادا نہیں کر رہا۔

تازہ ترین