• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی پانڈوسیکٹرمیں شہری آبادی پر پھر فائرنگ، سرینگر مظفرآباد تجارت معطل

چناری(نامہ نگار)بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر کی سول آبادی پر دوسرے روز بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا سرحدی علاقوں کے لوگ گھروں کے اندر بند رہے،سرینگر مظفرآباد تجارت معطل ہو گئی درجنوں مال بردار ٹرک لائن آف کنٹرول کراس نہ کر سکے، بھارتی فوج نے نلئی کی شہری آبادی پر شدید فائرنگ کی،خوف و ہراس کے باعث تعلیمی ادارے بند ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ روز ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کے اوڑی پانڈو سیکٹر کی سول آبادی نلئی پر شدید فائرنگ کی۔

تازہ ترین