• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپیلیں مسترد، 18 غیر ملکی این جی اوز کو پاکستان چھوڑنے کا حکم

کراچی(نیوزڈیسک)حکومت پاکستان نے ملک بھر میں ’رفاعی کاموں‘ میں مصرف 18 بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کو ملک چھوڑنے کا حتمی حکم دے دیا، امریکی، برطانوی اور یورپی یونین سمیت دیگر ممالک کی این جی اوز کی جانب سے پاکستان میں رکنے کی اپیل دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے رفاعی ادارے ایک ترجمان نے بتایا کہ حکومتی فیصلے سے لاکھوں غریب افراد متاثرہوں گے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کو موصول دستاویزات کے مطابق متعلقہ حکام کی جانب سے مزید 20 این جی اوز کو بے دخلی کا حکم مل سکتا ہے۔

تازہ ترین