• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ صفورا،سعد عزیز اور دیگر کی پھانسی روکنے کی درخواست مسترد

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے سعد عزیز اور دیگر کی پھانسی روکنے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔جمعرات کو سانحہ صفورا میں فوجی عدالت کی سزائے موت کے خلاف دہشت گردوں کی اپیلوں کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں عدالت نے سعد عزیز اور دیگر کی پھانسی روکنے کی درخواست مسترد کردی جبکہ مجرمان سے اہل خانہ کی ملاقات اور ریکارڈ دکھانے کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو جواب کیلئے آئندہ سماعت تک مہلت دیتے ہوئے سماعت 31 دسمبر تک ملتوی کردی۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ مجرموں کو ملٹری کورٹ سنگین جرم میں سزا سنائی ہے،ملٹری کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین