آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر9؍ربیع الثانی 1440ھ 17؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر بھٹو کراچی ایل ٹی یو کے ڈپٹی کمشنر تعینات،فضل یزدانی کو ممبر لیگل کا اضافی چارج دے دیا گیا

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر جہانزیب خان نے پاکستان کسٹم سروس کے بنیادی سکیل نمبر22 کے افسر فضل یزدانی خان کو اکائونٹنگ آفیسر کے علاوہ ایف بی آر کے ممبر لیگل کا اضافی چارج بھی اس وقت تک کیلئے دے دیا ہے جب تک نیا ممبرلیگل مقرر نہیں ہو جاتا۔ ان لینڈ ریونیو سروس کے بنیادی سکیل نمبر19 کے افسر انور زیب نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ڈیپوٹیشن کے بعد سیکرٹری ایف بی آر اسلام آباد کی ذمہ داریاں نبھانا شروع کر دی ہیں۔ کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کراچی کے ڈپٹی کمشنر یاسر حسین بھٹو کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر آئی آر (اے ای او آئی زون) لارج ٹیکس پیئرز یونٹ کراچی تعینات کیا گیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں