• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی محمد اعظم سواتی نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی‘ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد اعظم سواتی نے اپنے خلاف کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک وزارت کی ذمہ داریاں جاری رکھنے سے معذرت کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کر دیا۔نیوزایجنسیوں کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ اعظم سواتی نے 15روز پہلے استعفے کی پیشکش کردی تھی‘ وزیراعظم نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے، فیصلہ آنے تک وہ وزارت سے الگ رہیں گے اور اگر فیصلہ ان کے حق میں آیا تو وہ دوبارہ وفاقی وزیر ہوں گے۔

تازہ ترین