آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل10؍ربیع الثانی 1440ھ18؍دسمبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے تیز ترین دو سو وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ جمعرات کو انہوں نے نیوزی لینڈ کے ولیم سمر ویل ان کے 200 ویں شکار بنے۔ یہ ریکارڈ آسٹریلوی کیلری گریمٹ نے 82 سال قبل1936 میں36 ٹیسٹ میچز کھیل کر بنایا تھا۔ جسے یاسر نے کیریئر کے 33ویں میچ میں پاش پاش کردیا۔ دونو ں کے علاوہروی چندرن ایشون37، ڈینس للی اور وقار یونس38،38 میچز میں 200 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ وقت کے اعتبار سے یاسر شاہ تیز ترین 200 وکٹیں لینے والے دوسرے بولرہیں، انہوں نے یہ سنگِ میل 4 سال اور 42 دن میں عبور کیا ہے جبکہ انگلینڈ کے عظیم آل راؤنڈر سر ای ین بوتھم نے 4 سال 30 دن میں ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 200 وکٹیں مکمل کرلی تھیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں