اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ) آخر کار حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور اتھارٹی ( نیپرا) کو فنکشنل کر دیا، سندھ سے رفیق ا حمد شیخ کی تقرری کے بعد ریگولیٹر کا کورم پورا اوریہ مکمل طور پر فنکشنل ہو گیا ہے، کابینہ ڈویژن نے رفیق احمد کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، نیپرا 20نومبر سے بریگیڈئر(ر) طارق سدو زئی کی ریٹائرمنٹ کے بعد غیر فعال تھا، سندھ اور بلوچستان سے دو ارکان پہلے ہی موجود نہیں ، جس کے نتیجے میں وہ کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھا، 26نومبر کو اتھارٹی نے حکومت کی بجلی کی قیمتوں میں 1.27اضافے کی پٹیشن کی سماعت کی تا ہم کورم نامکمل ہونے کی وجہ سے وہ کوئی فیصلہ نہ کر سکی، مکمل کورم کیلئے تین ارکان کا ہونا لازمی ہے ۔