• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیراگون سوسائٹی کے اصل مالک خواجہ برادران ہیں،قیصر امین بٹ

لاہور ( نمائندہ جنگ، این این آئی) پیراگون سوسائٹی کیس میں گرفتار قیصر امین بٹ نے کہا ہے کہ سوسائٹی کے اصل مالک خواجہ برادران ہیں۔ ملزم نے باقاعدہ طور پر وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دی اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے دفعہ 164کے تحت بیان ریکارڈ کروانے کے بعد احتساب عدالت نے قیصر امین بٹ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ نیب کی جانب سے قیصر امین بٹ کو جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو کی عدالت میں لایا گیا جہاں ملزم نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے کہا کہ پیراگون سوسائٹی کے اصل مالک خواجہ سعد اور خواجہ سلمان ہیں، خواجہ برادران نے ندیم ضیا اور مجھے پیراگون میں ففٹی ففٹی کا حصہ دار بنایا، ندیم ضیا کا 50 فیصد خواجہ برادران کو جاتا تھا۔بعد ازاں،قیصر امین بٹ کو احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کے روبرو پیش کیا گیا۔
تازہ ترین