• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل رضاعابدی کی درخواست ضمانت پر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے مقدمہ میں گرفتار فیصل رضا عابدی کی ایک اور درخواست پر بھی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم جاری کیا ہے۔فاضل عدالت نے فیصل رضا عابدی کی دونوں درخواستیں ایک ساتھ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔ فیصل رضا عابدی کی جانب سے طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست کی سماعت گزشتہ روز عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔ 
تازہ ترین