• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آشیانہ کیس،جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد،شہباز شریف جیل منتقل

لاہور(ایجنسیاں ) احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہائوسنگ اسکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے مزید جسمانی ریمانڈ سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب)کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔نیب پراسیکوٹر عدالت کو مطمئن نہ کر سکے ،احتساب عدالت نے شہباز شریف کو 13 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل کے سلسلے میں 5 اکتوبر سے قومی احتساب بیورو (نیب)لاہور کی تحویل میں تھے۔
تازہ ترین