• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ ، وزیراعظم عمران خان، عمر اسلم و دیگر کی نا اہلی کیلئے عذردار یاں مسترد

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کی عام انتخابات میں این اے 95 سے کامیابی کے خلاف انتخابی عذداری مسترد کر دی وزیراعظم عمران خان، عمر اسلم و دیگر کی نا اہلی کیلئے عذردار یاں مسترد کردی گئیں، این اے 90سے حامد حمید ، 89 سے محسن نواز اور ایم پی اے عنصر مجید کیخلاف بھی درخواستیں خارج کر دی گئیں،جسٹس شاہد وحید پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کے مد مقابل پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کر یٹک پارٹی کے امید وار عبدالوہاب بلوچ کی انتخابی عذداری پر فیصلہ سنایا ،عمران خان کے وکیل نے انتخابی عذداری کو ناقابل سماعت قرار د یتے ہوئے کہا کہ انتخابی عذرداری کیلئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔
تازہ ترین